Responsive Ad Slot

test banner

Latest

epicks

اسلام آباد ائیر پورٹ پر نصب ایبولا وائرس اسکینر ناکارہ ہونے سے وباء پھیلنے کا خدشہ





اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایبولا وائرس کی تشخیصکرنے والا تھرمو اسکینر خراب ہونے سے وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں کو تھرمو اسکینر سے چیک کرنا لازمی ہوتا ہے تاکہ ایبولا وائرس کی تشخیص ہوسکے اور اس سلسلے میں اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایک تھرمو اسکینر نصب کیا گیا تھا جو ناکارہ ہوگیا ہے۔
تھرمو اسکینر خراب ہونے کی وجہ سے مسافروں کی وائرس چیکنگ کا عمل رُک گیا جس کے باعث وفاقی دارالحکومت سے وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تھرمو اسکینر خراب ہونے کے ساتھ محکمہ صحت کاعملہ بھی ائیرپورٹ سے غائب ہے۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت  کی ہدایت پر 2014 میں بےنظیر بھٹو ائیرپورٹ 
پر ایبولا وائرس کی چیکنگ کے لیے تھرمو اسکینر لگایا گیا تھا۔

No comments

Post a Comment

Comment with in Society Respect....

Thanks

Don't Miss
© all rights reserved
made with by Sajid Sarwar Sajid