پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پنوں عاقل میں ایک شخص کی جیب سے پیسے نکال کر دوسرے شخص کو تھما دیے
سکھر(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ2019ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سید\ خورشید شاہ ایک تقریب میں سکھر کی تحصیل پنوں عاقل میں موجود تھے جب انہوں نے ملنے کے لیے آنے والے ایک شخص کی جیب سے پیسے نکال لیے اور ایک دوسرے ملنے والے شخص کو دے دیے۔
تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ سے لوگ ملاقات کے لیے موجود تھے اور جھک جھک کر ان سے مل رہے تھے کہ اچانک انہوں نے ایک ملنے آنے والے شخص کی جیب میں ہاتھ ڈال کر پیسے نکالے اور اور ایک دوسرے شخص کو تھما دیے جس پر دونوں اشخاص ہکابکا رہ گئے۔
سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں کچھ لوگ پی پی راہنما خورشید شاہ کو مل رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا، وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے خورشید شاہ نے ایک شخص کی جیب میں ہاتھ ڈالا اور پیسے نکال لیے اور دوسرے ملنے والے کو دے دیے جب دونوں نے سوالیہ نظروں سے خورشید شاہ کی جانب دیکھا تو انہوں نے کہا تمہاری جیب میں پیسے تھے میں نے دوسرے کو دے دیے۔
No comments
Post a Comment
Comment with in Society Respect....
Thanks