Responsive Ad Slot

test banner
Showing posts with label women. Show all posts
Showing posts with label women. Show all posts

میرا جسم میری مرضی

No comments

میں مرد ہوں مجھے عورت کی برابری کے حقوق چاہیئے۔۔۔!
میں جب بس میں سوار ہوں تو لڑکیاں مجھے دیکھ کر سیٹ چھوڑ دیں
میں جب بینک،ڈاکخانے یا کسی بھی دفتر میں جاوں تو لڑکیاں مجھے لائن کراس کر کے آگے جانے دیں،اور خود انیسویں نمبر سے شروع ہوں۔۔!

جب کبھی پبلک میں میری کسی لڑکی سے لڑائی ہو جائے تو میرا حق ہے میں لڑکی کو وٹ وٹ چپیڑیں ماروں اور لڑکی آگے سے ہاتھ نہ اٹھائے۔۔جیسے مرد سے توقع کی جاتی ۔۔۔!
میرا حق ہے،میں جیسے چاہوں کپڑے پہنوں۔۔لہذا اب سے میں سکن ٹائٹ انڈر وئیر میں گھوما کروں گا صرف۔۔۔!
اور سنو اگر میرے باڈی کٹس یا کسی بھی عضو کی ظاہر ہوتی شبیہ کسی لڑکی کو بری لگی تو یہ میرا قصور نہیں اس کے ذہن کی گندگی ہو گی۔۔۔!

بائیک پنکچر ہونے پر لڑکا روڈ سائیڈ سٹاپ پر کھڑا ہو کے موبائل پر گیم کھیلے گا،اور لڑکی موٹر سائیکل کی ٹینکی پر بیٹھ کے چلاتے ہوئے پنکچر لگوانے جائے گی۔۔!
اور بالکل ایسے ہی پٹرول ختم ہونے پر لڑکا سٹیرنگ سنبھالے گا اور لڑکی کار کو دھکا لگائے گی۔۔۔!
دیکھیے میں برابری کا قائل ہوں مجھے برابری کے حقوق دینے بھی ہیں خواتین کو میں انہیں اپنے سے کم نہیں سمجھتا۔۔۔!
لہذا دسمبر کی سردی میں جب کسی لوکل بس میں سوار ہوتے ہوئے جگہ کم پر پڑ گئی تو میں بھاگ کر سیٹ پر بیٹھ جاوں گا اور نبیلہ،شکیلہ صائمہ کھڑی ہوں گی۔۔۔

 صبا،مہوش،صدف،عائشہ وغیرہ بس کے باہر لگے ہوئے پائپ کو پکڑ کر لٹکی ہوں گی،ربینہ،ارم،بشری،سدرہ وغیرہ بس کی چھت پر چڑھ کر بیٹھیں گیں،جہاں آگے سے آنی والی زور دار ہوا میک اپ اکھاڑ پھینکے اور منہ میں گھس کر باگڑ بلا بنا دے۔۔
ہمارے محلے کا گٹر بند ہے اور میں کسی فیمنسٹ عورت کو بلاؤں گا جو گٹر میں گلے تک اتر کر گٹر صاف کرے اور بالٹیاں بھر بھر کے دور پھینک کے آئے۔۔۔

اور آج میرے ہمسائے کی پانی کی باری ہے،اس نے بتایا ہوا گھر کہ بیٹے جبار کو بخار ہے وہ نہیں جائے گا تین بجے رات کو پانی لگانے،لہذا بیٹی کو سمجھا دیا ہے کہ بیلچہ کدال وغیرہ سنبھال لے اور صبح ادھا گھنٹا پہلے ای اٹھ جائے کہیں پانی کو دیر نہ ہو جائے۔۔!
دیکھو اب یہ آپشن نہیں ہے لڑکی کے لیے کہ جاب مل گئی تو مل گئی ورنہ گھر بیٹھنا نہ نہ نہ۔۔یہ تو کمزوری ظاہر ہو جائے گی۔۔اب نوکری نہ ملنے پر چاچے غفورے کے اینٹوں کے بھٹے پر جانا ہے سمیرا نے۔۔اور سوبیہ کی ٹھیکیدار سے بات ہو گئی جو سڑک بنا رہا وہاں تارکول ڈالنے کے لیے مزدور چاہیئے 450 روپے دے گا دن کا۔۔۔اور ساتھ ہی شمائلہ کی بھی بات بن گئی منڈی جائے گی صبح 4 بجے کپاس کی ٹرالی بھرنی اور پھر اسی ٹرالی کے اوپر بیٹھ کر 170 کلو میٹر کا سفر کرنا۔۔۔

واپس آ کر بڑا ٹرالہ کھاد کا اتارنا دس روپے فی بوری کے ہیں،سو سو بوری بھی اتاری تو ہزار ہزار روپے۔۔۔واہ۔۔۔کمائیاں۔۔۔!

خواچار اوہہ سوری خواتین سنیے۔۔! اب پیسوں کا مسئلہ نہیں گاوں کے چوہدری سے قرض لے سکتیں ہیں آپ،20 ہزار کے بدلے مہینے میں 20 بار ذلیل ہی کرے گا نا تو کیا ہوا مرد بھی تو ہوتے ہیں کئی اور آپ مردوں سے کم تھوڑی نہ ہیں۔۔! اور ہاں اگر قرض چکانے میں دیر ہو گئی تو چوہدری آپکو اٹھوا کر ڈیرے پر لے جائے گا 6 بندوں سے پٹوائے گا،غنڈے لاتوں گھونسوں پر رکھ لیں گے تْنی(ناف) میں ٹھڈے ماریں گے کھا لینا آرام سے جیسے مرد کھاتے۔۔!

دیکھو اب بوڑھی بھی ہو گئی ہو تو پریشان نیئں ہونا جو وزنی کام نیئں کیا جاتا تو بس سائیکل پر کھلونے لادو اور دیہاتوں میں نکل جاو بیچنے کے لیے صبح سے شام تک۔۔ ٹوٹی ہوئی جوتی پہنے چیتھڑوں سے دو کپڑے ڈالے سرد ٹھٹھرتی رات میں گرم انڈوں کا کولر اٹھاو اور نکل جاو شہر کی سڑکوں پر آوازیں لگاتے ہوئے۔۔۔آنڈے گرم آنڈے۔۔!عورت کے حقوق کا تحفظ جتنا دین اسلام کرتا ھے دوسرا کوئ دھرم نہیں کرتا ۔
آفٹر آل آپ مرد سے کم تھوڑی ہیں۔۔!!

یہ پوسٹ ان خواتین کہ نام جو مرد سے برابری چاہتی ہیں ,

Sandal k Faidy Urdu Beauty Tips

No comments

Very Useful Urdu Beauty Tips Sandal k Fawaid

صندل کے فوائد

صندل کو عربی میں صندل ابیض، انگریزی میں صندل کی لکڑی سندھی میں صندل گاڑھا کہتے ہیں۔ اس کا مزاج سرد خشک ہوتا ہے۔صندل کا سفید درخت تقریباً چالیس فٹ اونچا ہوتا ہے۔ اس کی ڈالیاں پتلی اور لٹکی ہوئی ہوتی ہیں اور پتے ہلکے اخروٹ کے پتوں کے مشابہ ایک دوسرے کے مقابل ہوتے ہیں۔ پھول گہرے بینگنی رنگ کے اور پھل خوشوں کی شکل میں کالے رنگ کے ہوتے ہیں۔ یہ درخت سارا سال ہرا بھرا رہتا ہے۔صندل کے تنے کا وہ حصہ جو زمین میں ہوتا ہے اس کی لکڑی سفید اور بے بُو ہوتی ہے۔ اس لکڑی کا درمیانی حصہ قدرے زردی مائل اور بے حد خوشبودار ہوتا ہے۔ صندل کا درخت تقریباً پچاس سال بعد پختہ ہوتا ہے۔
سب سے اعلیٰ معیار کی صندل کی لکڑی درخت کے اس حصہ کی ہے جو زمین سے نیچے جڑ کے ریشوں سے اوپر ہوتی ہے۔ اسے کاٹ کر چالیس یا پچاس یوم کے لیے زمین میں دبا دیتے ہیں۔ اس کے ناکارہ حصہ کو دیمک کھاجاتی ہے۔ خوشبودار اور عمدہ صندل کا حصہ باقی رہ جاتاہے۔ سب سے بہتر صندل وہ ہوتا ہے جو نہایت خوشبودار اور کم ریشہ دار ہو۔
شربت صندل بنانے کے لیے برادہ صندل(ململ کی پوٹلی میں بندھا ہوا) عرقِِ گلاب دوبوتل۔ رات کو برادہ صندل عرق گلاب میں بھگودیں۔ صبح اچھی طرح جوش دیں اور پوٹلی نکال کر ڈیڑھ کلو چینی ملا دیں۔ جب قوام درست ہوجائے تو شربت کو آگ سے علیحدہ کردیں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد صاف اور خشک بوتلوں میں محفوظ کرلیں۔

فوائد

مفرح و قلب ہے۔ دماغ کو تقویت دیتا ہے۔ دل کی دھڑکن اور گھبراہٹ میں بہت مؤثر ہے۔ صندل سفید مفرح و مقوی قلب ہے۔ یہ تقویت دماغ کے لیے زود اثر دواہے۔ معدہ اور امعاء کے لیے مقوی ہے اور امعاء میں قابض تاثیر پیدا کرتا ہے۔ حرارت کو تسکین دیتا ہے اور خون کو صاف کرتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر

*صندل سفید پانچ تولہ،چھوٹی چندن ڈھائی تولہ، الائچی خرد ڈھائی تولہ۔ان سب ادویہ کو باریک کرکے سفوف تیار کرلیں۔ اس کے بعد چار رتی تا ایک ماشہ۔ صبح شام ایک کپ عرق گاؤ زبان کے ساتھ دیں ۔ ہائی بلڈ پریشر کے لیے اکسیر ہے۔
ماہرین کے مطابق لال صندل چہرے کی متعدد شکایات کو دور کردیتی ہے اور حسن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
چہرے پر دھول مٹی سے کیل مہاسے اور داغ دھبے کی شکایات عام ہیں جس سے چہرہ کی رونق ہلکی پڑ جاتی ہے۔
جِلدی ماہرین کے مطابق چہرے کی حفاظت کے لیے قدرتی اشیاء کا استعمال کرنا زیادہ مفید ہے کیونکہ چہرے کی جلد حساس ہوتی ہے اس لیے کیمیکل کا استعمال کرنا اکثر نقصان دہ ثابت ہوجاتا ہے۔
صندل کی لکڑی اور سادہ صندل آسانی سے مل جاتی ہے لیکن لال صندل آسانی سے نہیں پائی جاتی۔مارکیٹ میں اکثر صرف لال صندل کا پاوڈر دستیاب ہوتا ہے۔ اس کا پاوڈر آسانی سے پنساری کی دکان پر دستیاب ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق لال صندل کو دیگر قدرتی اشیاء کے ساتھ استعمال کر کے چہرے کی بیشر شکایات سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔
اگر چہرے کی جلد خشکی کا شکار ہے تو اس کے لیے بہترین طریقہ ہے کہ ناریل کے تیل کے ساتھ لال صندل کو ملائیں اور پیسٹ بنا کر چہرے پر لگایا جائے۔
اس پیسٹ کو 10 سے 15 منٹ لگا کر خشک کریں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔لال صندل جلد کی خشکی دور کرکے چہرہ کو پر رونق کرنے میں کار آمد ثابت ہو گی۔

جہاں چہرے پر خشکی کی شکایت ہوتی ہے وہیں کئی چہرے بہت زیادہ آئلی بھی ہوتے ہیں۔ اس کے لیے لال صندل میں لیموں کے قطرے شامل کر کے پیسٹ بنا کر چہرے پر لگانے سے آئلی جلد کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔
اس پیسٹ کو لگانے کے بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھونا چاہیئے۔لال صندل سیبم کو جلد میں جذب کرنے میں مدد فراہم کرتی اور ساتھ ہی جلد کے مسام کو مضبوط کرتی ہے۔
چہرے پرکیل مہاسے اور داغ دھبے ختم کرنے میں لال صندل انتہائی مفید ہے ۔ لال صندل پاوڈر میں گلاب کا پانی، شہد اور ایک چٹکی ہلدی ڈال کر پیسٹ بنا کر چہرے پر لگانے سے ان تمام شکایات سے بچا جاسکتا ہے۔
ساتھ ہی ایکنی سے ہونے والی چبھن اور خارش کا بھی خاتمہ ہوتا ہے کیونکہ لال صندل میں جلد کو ٹھنڈا اور تازگی بخشنے والی خصوصیات شامل ہیں۔
چہرے کی رنگت کو نکھارنے کے لیے لال صندل پاوڈر میں دودھ، دہی اور ہلدی ملا کر پیسٹ لگانا چہرہ کی رنگت نکھار دیتا ہے یہ جلد کی دو رنگ کی شکایت کو بھی دور کردیتی ہے۔
اس کا پیسٹ ہفتہ میں دو بار استعمال کیا جائے۔ لال صندل کو صرف دودھ میں ملا کر بھی روزلگانے سے آنکھوں کے ہلکے بھی دور ہوجاتے ہیں۔
دھوپ میں زیادہ دیر تک رہنے سے چہرہ سورج کی شعاعوں سے متاثر ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں چہرے پر سرخ دھبے پڑجاتے ہیں۔اس کے لیے کھیرے کا رس، دہی اور لال صندل کا پیسٹ دھوپ سے پیدا ہونے والے نشانوں کے خاتمے کے لیے مؤثر ہے۔

خشک جلد

خشک جلد کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ اس پر جھریاں اور ڈھلتی عمرکے اثرات بڑی جلدی نمایاں ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور جب موسم خشک ہو تو خشک جلد خزاں کے پتوں کی طرح مرجھا جاتی ہے ۔خشک جلد والے افراداپنی جلد کی بے رونقی کو اب صندل فیس پیک کے استعمال سے آسانی سے دور کر سکتے ہیں ۔
۱۔ ایک چمچ صندل کی لکڑی کا پاؤڈر اور دو چمچ دودھ ملا کر پیک بنا لیں اور چہرے اور گردن پر بیس منٹ لگا رہنے دیں ،اگر دودھ بالائی والااستعمال کیا جائے تو بہتر نتائج ملیں گے۔یہ فیس پیک خشک جلد کی قدرتی پی ایچ کی حفاظت کرتا ہے اورساتھ ہی خشک جلد پر پڑنے والی لکیروں کو بھی کم کرتا ہے ۔
۲۔ایک چمچ صندل کی لکڑی کے پاؤڈر میں چوتھائی چوتھائی چائے کا چمچ بادام شیریں کا تیل اور ناریل کا تیل ملائیں اور چند قظرے عرق گلاب ڈال کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں ،چہرے اور گردن پر اچھی طرح لیپ کریں اور پندرہ منٹ بعد پانی سے منہ دھو کر تولیہ سے خشک کر لیں ۔

چکنی جلد

گرمی کا موسم آتے ہی چکنی جلد والے افراداپنے چہرے کی زائد چکنائی سے گھبرائے رہتے ہیں ،چہرے پر نہ میک اپ ٹکتا ہے اور نہ ہی رنگ گورا کرنے والی کریمیں ۔
گرمی کے موسم میں چکنی جلد پر گردوغبار چپک جاتا ہے جس سے چہرے کی رنگت مزید گہری معلوم ہوتی ہے ۔ لیکن صندل فیس پیک میں چند اجزاء تبدیل کر کے اسے آئل کنٹرول کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔صندل فیس پیک کا ا روزانہ استعمال نہ صرف ڈیپ کلین کرتا ہے بلکہ چہرے پر چمک تازگی بھی لاتا ہے ۔
۱۔ آدھا آدھا چائے کا چمچ ملتانی مٹی ،ٹماٹر کا گاڑھا رس اورصندل پاؤڈر ملا لیں اورپیسٹ بنانے کے لئے عرق گلاب استعمال کریں ۔یہ فیس پیک چہرہ ارو گردن پر دس منٹ کیلئے روزانہ استعمال کریں ۔
اس فیس پیک میں موجود ٹماٹرچہرے کو گہرائی سے صاف کرتا ہے اور صندل پاؤڈر چہرے کی رنگت صاف کرتا ہے ۔اس فیس پیک کو صاف کرنے کیلئے ٹھنڈے پانی کا استعمال کریں ۔
۲۔چکنی جلد کے لئے لیموں یاکینو کے چھلکے انتہائی فائدہ مند ہوتے ہیں ۔لیموں کے چھلکے دھوپ میں خشک کر کے باریک پیس لیں ارو پاؤڈربنا لیں۔اس پاؤڈر میں آدھا چائے کا چمچ صندل پاؤڈر مکس کر لیں اور لیموں کا عرق ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی میں روئی بھگو کر چہرہ صاف کر لیں. 

جھلسی ہوئی جلد

دھوپ کی تپش یا کریموں کے مضر اثرات کے باعث اگر چہرہ جھلس جائے تو ٹھنڈے پانی سے منہ دھونا چاہئے اور ہفتہ میں تین دفعہ صندل فیس پیک کا استعمال کرنا چاہئے ۔
صندل کی لکڑی کا پاؤڈر وائٹننگ ایجنٹ ہے ۔جو قدرتی طور پر چہرے کی رنگت فوری طور پر صاف کرتا ہے
۱۔ چنے کا آٹا ایک چمچ ،چٹکی بھر ہلدی اور ایک چمچ صندل پاؤڈر میں عرق گلاب ڈال کر گاڑھا لیپ بناکر چہرے پر لگائیں اور ہلکا خشک ہونے پر مساج کر کے اتار لیں ۔
۲۔ سن برن اسکن پرگاڑھے دہی میں صندل پاؤڈر ملا کر لگانے سے چہرے کو ٹھنڈک ملتی ہے اور چہرہ دلکش ہوجاتا ہے ۔

ایکنی والی جلد

عام طور پر یہ تصور پایا جاتا ہے کہ چکنی جلد پر ہی ایکنی ہوتی ہے۔یہ تصور غلط ہے ۔ہارمونز میں تبدیلی کے باعث ایکنی پیدا ہوتی ہے اور گھریلو علاج کرنے پر مزید بڑھ جاتی ہے ۔
ایکنی کو ختم کرنے اور اس کے نشانات مٹانے کے لئے صندل پاؤڈر کا استعمال بلا کسی خوف کیا جا سکتا ہے ۔
۱۔شہد اور صندل پاؤڈر ملا کر چہرے پر رات بھر لگا رہنے دیں اور صبح ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں ۔

ا نسٹنٹ فیس پیک

کہیں جانا ہو اور آپ کا چہرہ بجھا ہو ا لگے تو بس صند ل پاؤڈر میں حسن یوسف ملاکر چہرے پر دس منٹ لگائیں اور ہلکے ہاتھ سے مساج کریں اور منہ دھو کر عرق گلاب لگا لیں۔آپ کے چہرے کو میک اپ کی بھی ضرورت نہیں رہے گی

Don't Miss
© all rights reserved
made with by Sajid Sarwar Sajid