Responsive Ad Slot

test banner

Latest

epicks

دنیا کی 10 مہنگی ترین اشیاﺀ جن کا استعمال ممکن نہیں

دنیا کی 10 مہنگی ترین اشیاﺀ جن کا استعمال ممکن نہیں

کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ عام استعمال کی اشیاﺀ کی قیمت بھی ہزاروں یا پھر لاکھوں ڈالر ہوسکتی ہے؟ جی ہاں یہ حقیقت ہے کہ متعدد ایسی اشیاﺀ جو آپ کے روزمرہ کے استعمال میں رہتی ہیں جیسے کہ قلم٬ کرکٹ گیند یا پھر ٹوائلٹ پیپر روز وغیرہ کی مخصوص اقسام ایسی بھی ہیں ہیں جن کی مالیت ہزاروں یا لاکھوں ڈالر ہے- ان اشیاﺀ کے بیش قیمت ہونے کا سبب ان میں سونے اور ہیرے کا نصب ہونا ہے- آئیے چند ایسی ہی چیزوں پر نظر ڈالتے ہیں جو ہیں تو عام استعمال کی لیکن آپ انہیں خرید بھی لیں تو استعمال ہرگز نہیں کرنا چاہیں گے-

Gold plated staples

سونے سے تیار کردہ ان 24 اسٹیپلر پنز ( stapler pins ) کی مالیت 210 ڈالر ہے- یقیناً اتنی بیش قیمت اسٹیپلر پنز کوئی بھی کاغذوں کو یکجا کرنے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہے گا-

Diamond Contact lenses

ان کنٹیکٹ لینس کا شمار دنیا کے مہنگے ترین کنٹیکٹ لینس میں ہوتا ہے- ہیروں جڑے ان کنٹیکٹ لینس کی مالیت 15 ہزار ڈالر ہے- یقیناً یہ آنکھوں کو خوبصورت تو بناتے ہیں لیکن انہیں لگا کر گھومنا خطرے سے خالی نہیں-

A Golden stitched diamond cricket ball

سونے اور ہیروں سے آراستہ یہ گیند آئی سی سی کرکٹ ورلڈ 2007 میں تخلیق کی گئی تھی- دنیا کی اس مہنگی ترین کرکٹ گیند کی مالیت 68 ہزار 500 ڈالر ہے-

Ruby and diamond pen

یہ قلم 150 قیراط کے روبی پتھروں اور 15 قیراط کے ہیروں پر مشتمل ہے- اس پتھر کا شمار دنیا کے مہنگے ترین پتھروں میں ہوتا ہے اور اس کے ہیروں کا ہونا اس قلم کو مزید بیش قیمت بناتا ہے- اس قلم کی مالیت 5 لاکھ 95 ہزار ڈالر ہے-

Platinum handbag

یہ ہینڈ بیگ Ginza Tanaka نامی کمپنی نے 2007 میں ڈیزائن کیا تھا اور یہ پلاٹینیم سے تیار کردہ ہے- اس کے علاوہ اس ہینڈ بیگ میں ہیرے بھی جڑے ہیں- اس ہینڈ بیگ کی مالیت 16 لاکھ 30 ہزار ڈالر ہے-


Diamond encrusted tea bag

عام طور پر تو ہم ٹی بیگ استعمال کر کے کوڑے دان میں پھینک دیتے ہیں لیکن یقیناً ہیروں سے آراستہ اس ٹی بیگ کو تو کوئی استعمال ہی نہیں کرنا چاہے گا- اس ٹی بیگ کی قیمت 14 ہزار ڈالر ہے-


Golden Lego

یہ سونے سے تیار کردہ لیگو بلاک ہے- یہ ایک بلاک 14 قیراط کے 25.65 گرام کے سونے پر مشتمل ہے جس کی مالیت 14450 ڈالر بنتی ہے- یقیناً سونے سے کھیلنا تو ہر کسی کے بس کی بات نہیں-

A diamond skull

اس کھوپڑی میں 8601 ہیرے نصب ہیں جب کے اس کے درمیان میں 52 قیراط کا گلابی ہیرا بھی نصب ہے- اس بیش قیمت کھوپڑی کو 100 ملین ڈالر کے عوض فروخت کیا گیا ہے-

Diamond Chess Game

یہ شطرنج 320 قیراط کے سیاہ اور سفید ہیروں سے آراستہ ہے- اس انوکھی اور بیش قیمت شطرنج کی مالیت 6 لاکھ ڈالر ہے-

Golden toilet paper

اس 3 پلائی کے حامل 22 قیراط سونے سے تیار کردہ ٹوائلٹ پیپر رول کی قیمت 13 لاکھ 76 ہزار 900 ڈالر ہے- یہ بیش قیمت ٹوائلٹ رول ایک آسٹریلوی باشندے کا تخلیق کردہ ہے-


( Hide )

Comment with in Society Respect....

Thanks

Don't Miss
© all rights reserved
made with by Sajid Sarwar Sajid