Responsive Ad Slot

test banner

Latest

epicks

بھارت میں ٹِک ٹوک پر پابندی لگ گئی


بھارت کی وفاقی حکومت نے گوگل اور ایپل کو پلے سٹور اور ایپ سٹور سے چینی ایپلی کیشن ٹِک ٹوک ہٹانے کے لیے خط لکھا تھا،جس کے بعد گوگل اور ایپل نے پلے سٹور اور ایپ سٹور سے اس ایپلی کیشن کو ہٹا دیا ہے۔
اس سےپہلےبھارت کی ریاست تامل ناڈو کی مدراس ہائیکورٹ نے ٹِک ٹوک پر پابندی لگانے کا احکامات دئیے تھے، ان احکامات پر عمل درآمد کرانے کے لیے وفاقی حکومت نے گوگل اور ایپل کو خط لکھا تھا۔
بھارتی حکومت کا خیال ہے کہ ٹِک ٹوک ملک میں پورنو گرافی کے پھیلاؤ کا باعث بن رہی ہے۔بھارتی حکومت کو یہ بھی ڈر ہے کہ جنسی درندے اس ایپلی کیشن سے بچوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت ٹِک ٹوک کی ایک بڑی مارکیٹ ہے۔ یہاں ایپلی کیشن کو 240 ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے اور بھارت میں ٹِک ٹوک کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 120 ملین ہے۔


اگر ٹک ٹاک پر یہی صورتحال پاکستان میں بھی رہی تو بہت جلد اس پر پاکستان میں بھی پابندی لگ سکتی ہے۔ لہذا کسی بھی ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال کرنا چاہیے، نہ کہ اس کا غلط استعمال کر کے اس کو دوسروں سے بھی دور کر دیا جائے۔

No comments

Post a Comment

Comment with in Society Respect....

Thanks

Don't Miss
© all rights reserved
made with by Sajid Sarwar Sajid