Responsive Ad Slot

test banner
Showing posts with label neelum valley. Show all posts
Showing posts with label neelum valley. Show all posts

نیلم ویلی میں پالڑی کے مقام پر پولیس کا لوکل مظاہرین پر لاٹھی چارچ

No comments

Police Charge against Local Protest in Neelum Valley for their peacefull protest for Bridge of Palri

نیلم ویلی میں پالڑی کے مقام پر پولیس کا لوکل مظاہرین پر لاٹھ چارچ مظاہرین کا پالڑی پل کا مطالبہ ، مظاہرین کا کہنا تھا کا کئی سالوں سے اس پل پر سیاست کی جاتی رہی ہے اور اسی کے نام پر ہم سے ووٹ بھی لیا جاتا رہاہے۔ پل کی حالت زار یہ ہے کہ کسی بھی بڑھے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔ لیکن حکومت کو زرا بھر بھی فکر نہیں، اسی وجہ سے احتجاج کیا گیا اس دوران پولیس نے لاٹھی چارچ شروع کیا جس سے کچھ نوجوان زخمی بھی ہوئے۔ویڈیو میں پولیس اہلکار واضع تشدد کرتا نظر آ رہا ہے۔

Watch Video




Some pictures of Protest 







نیلم ویلی آزاد کشمیر کا ایک ویڈیو سفر دیکھیں ہلمت نیلم ویلی سے نوسیری مظفرآباد تک کے سفر کی مکمل ویڈیو

No comments




نیلم ویلی آزاد کشمیر کا ایک ویڈیو سفر
دیکھیں ہلمت نیلم ویلی سے نوسیری مظفرآباد تک  کے سفر کی مکمل ویڈیو

A full Adventure Video of Neelum Valley from Halmat to Noseri Muzaffarabad AJK


نیلم ویلی کی روڈ ایک انٹرنیشنل ادارے کی نظر میں

No comments


نیلم ویلی روڈ ۔  نیلم وادی کی روڈ ایک شاندار اور خطرناک پہاڑی سڑک ہے جس میں آزاد کشمیر، پاکستان، مظفرآباد، آزاد کشمیر، پاکستان، کغان خان وادی اور بھارتی سرحد سے متوازی چل رہا ہے.

Image result for neelum valley roads
سڑک نیلم وادی میں، آزاد کشمیر، پاکستان میں واقع ہے. منصفانہ موسم میں یہ جیپ قابل ہے. نیلے پانی کی زمین، پینورامک وادیوں اور سانس لینے والی سبزیاں، فطرت میں خدا کی خوبصورتی کے گھر نیلم وادی ہے، جو پاکستان کے سب سے زیادہ سیاحتی سیاحوں کے مقامات ہیں. جنہوں نے اس زمین پر پاؤں قائم کیے ہیں وہ زمین پر جنت کہتے ہیں.
سڑک 2 حصوں میں ہے. اتمقام سے مظفرآباد تک کی حالات کسی بھی قسم کی نقل و حمل کے لئے بہت اچھے اور مناسب ہیں. لیکن آپ مظفرآباد پہنچنے کے بعد ایک حقیقی ایڈونچر شروع ہوتا ہے. 2005 کے تباہ کن زلزلہ کے نتیجے میں آپ کو شاردہ سے باقی سفر کے لئے 4 × 4 جیپ کی ضرورت ہوگی۔ کیل سے تاوبٹ کے لیے 4٭4 گاڑی چاہیے ہو گی۔

Image result for neelum valley roads
موسم سرما میں سڑک کے حالات انتہائی خطرناک ہیں. اکثر برفانی برفباریوں کی وجہ سے آگے کی سڑک روک دی گئی ہے اور وادی کے اوپری حصے تک پہنچنے میں بہت مشکل ہے. زمین کی سلائڈنگ بھی موجود ہیں، جس سے وہ سڑک پر پھنس گئے جب مسافروں کو بہت سرد موسم اور کھانے کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے. کیلی کے بعد مناسب سڑکوں کی کمی کا مطلب یہ ہے کہ صرف سفر 4WD گاڑیوں کی طرف سے کیا جا سکتا ہے. کیرن سے کیلی سڑک کی حالت اچھی طرح سے نہیں ہے اور کم فلور گاڑیوں کے لئے موزوں نہیں ہے.
سڑک گھوم رہی ہے، کچھ جگہوں پر صرف ایک گاڑی کے لئے وسیع پیمانے پر کافی ہے، اور بہت سے مقامات میں سینکڑوں میٹر (کئی سینکڑوں پاؤں) کی گراؤنڈ کی طرف سے سرحدوں پر گارڈرایل کی طرف سے غیر محفوظ. الفاظ سڑک کی وضاحت نہیں کر سکتے ہیں اور تصاویر یہ انصاف نہیں کرتے ہیں.
یہ ٹریک اس کے ذریعے حاصل کرنے کے لئے مشکل بارش بنانے کے بعد بہت سست اور پھٹا حاصل کر سکتا ہے. ایک طوفان کے دوران اور اس کے بعد سڑک ناقابل اعتماد ہوسکتا ہے، یہاں تک کہ ایک چار پہیا ڈرائیو کی گاڑی بھی.

Related image
یہ راستہ ریموٹ علاقوں سے گزرتا ہے، لہذا آپ کو تیار ہونا ضروری ہے. یہ راستہ عام گاڑیوں کے لئے مناسب نہیں ہے. اگر آپ کو اس دھول اور بدمیج راستہ کے ساتھ خطرہ اور سفر کرنے کی ہمت ہوتی ہے تو پھر اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی سڑک کا تجربہ ہے. یہ ایک حقیقی چیلنجنگ سڑک ہے اور آپ کی گاڑی اور آپ کی صلاحیت کا ایک حقیقی امتحان ہے کیونکہ سڑک موڑ میں گزر جاتی ہے اور پہیوں کے ساتھ کبھی کبھی نچلے حصے پر پھانسی دیتا ہے.

وادی نیلم اپر گریس کی حالت زار

No comments


وا
تحریربشکریہ۔۔عبد الکبیر شاہ


وادی نیلم کشمیر کی ایک خوبصورت ترین وادی ہے۔ٹھنڈی آب و ہوا۔ خوبصورت پہاڑ، بہتے چشمے، سرسبز و شاداب درخت،آلودگی سے پاک و صاف فضاخلق خدا کو تخلیق کائنات کا پیغام دی رہی ہے۔وادی کے چشموں کی بات اگر کروں تو انکی مٹھاس اور زائقہ کو شیریں اور شبنم سے تشبیہ دینا میںفخر محسوس کرتا ہوں۔وادی نیلم کا آغاز چلہانہ سے شروع ہوتا ہے اور تاوبٹ گریس تک دریا نیلم کے کنارے کنارے دلکش نظاروں کی وادی ہے۔

وادی نیلم زمینی نوعیت کے اعتبار سے کافی مشکل اور پھیلی ہوئی وادی ہے۔وادی کوتین بڑے حصوں میں چلہانہ سے آٹھمقام ، آٹھمقام سے کیل اور پھر کیل سے تاوبٹ دیکھا جائے تو تینوں حصو ں کی اپنی الگ زمینی نوعیت پائی جاتی ہے۔ان تنیوں حصوں میں گریس جو کہ کیل سے تاوبٹ تک کا ٹکڑا ہے آبادی کے لحاظ سے کافی گنجان ہے۔



یہاں قدرتی وسائل کے ساتھ ساتھ کافی مقدار میں سر سبز و شاداب جنگلات بھی پائے جاتے ہیں۔ٹوریسٹ کے حوالے سے ایک خوبصورت حصہ تصور کیا جاتا ہے۔ 1947 ؁ء سے لیکر ابھی تک گریس اور وادی نیلم سے کافی مقدار میں قدرتی وسائل(لکڑی،قیمتی جڑی بوٹی،قیمتی پتھر وغیرہ) سے نہ صرف پورا آزاد کشمیر مستفید ہورہاہے بلکہ پاکستان کے تمام صوبے اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

گریس میں مختلف زبانیں (کشمیری، شینا ، گوجری اور ہندکو)بولی جاتی ہیں۔لوگوں کے زرائع آمدن کھیتی باڑی، گھریلو دستکاری اور ملازمت ہے۔گریس کی کثیر تعداد نوجوان پاکستان آرمی میں اپنی عسکری خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ایک اچھی تعداد نے ملکی دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا اور جام شہادت نوش فرمائی ہے۔ گریس آزاد کشمیر کا سب سے دور دراز اور انتہائی پسمندہ علاقہ ہے۔ یہاں تقریباً 4-5 ماہ شدید برف باری کی وجہ سے روڈ بلاک رہتی ہے ۔

بدقسمتی سے گریس کے لوگ اس دور جدید میں بھی کسم پرُسی میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔جہاں طبی سہولیات کا فقدان، تعلیمی اداروں کی کمی اور موجود تعلیمی اداروںمیں جدید تعلیمی سہولیات کا نہ ہونا ، روڈ کی حالت زار، اگر ان تمام مشکلات پر قلم اٹھایا جائے تو ہر آنکھ اشک بار ہوگی ، ہر زخم درد زہ ہوگا، زخموں پر لگا مرہم تازہ لہوبھائے گااور ستم ظریفی سہنے والے اپنوں کی تلاش میں پھر سے ذہنی مریض بن جائیں گے۔

در در ٹھوکریں کھا کر اپنوں کی لیے جمع پونجی لیکر جاتے ہوئے خستہ حالت روڈ پر ملاقات کے خواب ادھورے چھوڑجاتے ہیں۔باپ اپنی لخت جگر کے ہاتھوں کی مہندی دیکھ نہیں پاتا، نوجوان اپنے مستقبل سنوارنے کی تمنا ہی چھوڑ جاتے ہیں۔بیماردوران سفر ہی زندگی کی سانس کھو بیھٹتا ہے۔



گریس کی حالت زار پر تبصرہ کرنا اتنا آسان نہیں۔ہر لمحہ درد ہی درد ، آنسوں ہی آنسوں ملتے ہیں۔گریس کا دور دراز ہونے کی وجہ سے سیاسی عمائدین کا آنا جانا بہت کم رہتا ہے اوراس کے ساتھ ساتھ وہاں موجود لوگ بھی اپنی حالت زار کو لیکر ایوانوں میں نہیں پہنچا پاتے ہے جو اس علاقے کی پسمندگی کی وجوہات ہیں۔ گریس سے کیل تک مسلسل 4 گھنٹے گاڑی پر زندگی اور موت کی جنگ لڑتے سفر کرنے کے بعد کیل پہنچ پاتا ہے۔

نیلم گریس میں اتنی آبادی ہونے کے باوجود وہاں ایک ہسپتال کا بھی نہ ہونا، سپیشلیسٹ کی عدم تعیناتی اور تو اور میڈیکل آفیسر کا بھی نہ ہونا جہاں ایک لمحہ فکریہ ہے وہاں اشرف المخلوقات کے ساتھ ایک مذاق کرنے کے مترادف ہے۔

ایک دو نام نہاد BHU جن میں نہ دوائی، نہ ڈاکٹرز نہ سٹاف !کون مسیحا بنے اس پستی کا۔مریض کے بیمار ہونے پر اسے اس حال میں چھوڑا جاتا ہے کہ وہ کسی طرح اپنی سانسیں پوری کرے ،اپنے اقرباء کے سامنے تڑپ تڑپ کر موت کی کشمکش میں رکھا جاتا ہے۔۔۔۔اور کر بھی کیا سکتے ہیںنہ راستہ ہوتا ہے نہ دوائی ہوتی ہے نہ ماہر ڈاکٹرز ہوتے ہیں تو پھر دعاوں کے مرہون منت ہی چھوڑا جاتا ہے۔پاکستان آرمی کی جانب سے مفلوجی کی اس حالت زار پر خدمات قابل تحسین ہیںجو مشکل حالات کے باوجود فرسٹ ایڈ دیتے ہیں اور اپنے سورس پر ہیلی کواپٹرکے زریعہ مریض کو منتقل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہیں۔ہزاروں اولادیں ماوں کی دوران زچگی شہادت پر ممتا سے محروم ہوئے ہیں۔زندگی کے لیے بوند بوند کو ترستے ہیں۔

وقت حاضر میں جہاں الیکڑانک میڈیا، پرنٹ میڈیا، سوشل میڈیا معاشرے میں اپنا پورا کردار کرتے ہیں۔ وہاں گریس جیسے علاقے کی حالت زار کی تصویر کشی کرنا نہ صرف آسان ہے بلکہ ایوانوں تک اس آواز کو پہنچانے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ریاست کے اسی ستون کی وساطت سے گریس کی پسی ہوئی عوام کی یہ آواز کہ ہمارا قصور کیاہے ! اس دور جدید میں گریس میں میڈیکل سہولیات میسرنہیں، میڈیکل آفیسر ، گائینی کالوجسٹ نہیں، ادویات کا نام و نشان نہیں، مریض کی ترسیل کے لئے ایمبولینس نہیں،کسی مریض کے اپریشن کی ضرورت پڑھے تو موت و زندگی کی کشمکش پر چھوڑا جاتا ہے، روڈ کی یہ حالت کہ موت کا نوالہ لیے منتظر ہے، آخر کیوں۔۔۔۔۔۔۔۔

1947 سے لیکر ابھی تک بہت سے سیاسی رہنماوں نے اعلانات کیے ، وعدے کیے ، یقین دہانی کرائی ، لیکن ابھی تک گریس اسی کسم پرسی میں زندگی بسر کر رہا ہے۔کچھ عرصہ پہلے عزت مآب وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ گریس میں ایک ہسپتال بنایا جائے گا اور سردیوں کے موسم میں ائیر ایمبولینس بھی مہیہ کی جائے گی جس کا عوام علاقہ مشکور ہے اور ترستی آنکھوں سے منتظر ہیں کہ کب اس ہسپتال کا کام شروع ہو گا اور آنے والی سردیوں کے موسم میں ائیر ایمبولنس کا آغاز ہوگا۔

نیلم کی روڈ کا کام کسی حد تک مظفر آباد سے کیل تک تو کیا گیا ہے لیکن دل شکستہ ہیں کہ کیل سے تاوبٹ تک کب روڈ بنانے کی باری آئے ۔جب بھی روڈ پر کام کیا جاتا ہے تو کیل تک ہی بجٹ پورا ہو جاتا ہے ،گریس کی عوا م اخبارات اور خبروں میں روڈ کا کام سن سکتی ہے لیکن ترستی آنکھوں سے نہ تو ابھی تک دیکھ سکی ہے اور نہ سفر کر سکی ہے۔قائد کشمیر جناب راجہ فاروق حیدر خان صاحب سے عوام گریس کی پر زور اپیل ہے کہ ہمارے حال پر رحم فرماتے ہوئے تاوبٹ سے کیل روڈ کو کشادہ کروائی جائے اور عوام علاقہ گریس کی زندگیوں کو آسان بنانے میں مدد کی جائے۔۔

وادی نیلم میں پایا جانے والا ہرن جسے ہم رونس کہتے ہیں۔ مسک ڈیر

No comments
وادی نیلم میں پایا جانے والا ہرن جسے ہم رونس کہتے ہیں۔ مسک ڈیر


یقینا وادی نیلم کی رونق اور یہاں کے مکینوں کا مستقبل مکمل طور پر جنگلات پر ہی منحصر ہے

No comments
 
﷽



یقینا وادی نیلم کی رونق اور یہاں کے مکینوں کا مستقبل مکمل طور پر جنگلات پر ہی منحصر ہے


تحریر بشکریہ---- سید فواد حبیب صاحب


یہ بات تو مسلّم ہے یہ اس وقت دنیا کی خوبصورت ترین وادیوں میں وادی نیلم کا شمار ہوتا ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے نہ صرف پاکستانی بالکہ غیر ملکی سیاحوں نے بھی وادی نیلم کا رخ کیا اور سیاحوں کے جوک در جوک وادی میں داخل ہونے کے ریکارڈ قائم ہوئے
حالانکہ ھم یہاں کے باسی اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اس خوب صورت ترین وادی کو دنیا کی تمام جدید ترین سہولیات سے ایسے دور رکھا گیا ہے جیسے گدھے کے سر سے سینگ غائب ہیں
مجھے تو وجہ میں بھی مماثلت لگتی ہے گدھے کے سر پہ سینگ نہ ہونے کی جو وجہ بتائی جاتی ہے وہ اس کا شریر پن ہے پرانے کہتے ہیں اگر گدھے کے سر پہ سینگ ہوتے تو اس کے پیچھے کی طرح آگے سے گزرنا بھی محال ہو جاتا
اسی طرح مجھے لگتا ہے ہمارے اب تک کے تمام عوامی نمائندوں نے وادی نیلم کو اس وجہ سے پسماندہ رکھا کہ اگر ان لوگوں میں شعور پیدا ہوا تو یہ پھر صرف تالیاں بجانے کے کام نہیں آئیں گے بالکہ یہ اپنے حقوق کی خاطر آواز بلند کریں گے
اور یہ اضافی بوجھ ھم سے برداشت نہیں ہونا
بہرحال وجہ جو بھی ہو وادی نیلم اس وقت تمام قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود کم سے کم خطہ کشمیر کا پسماندہ ترین علاقہ ہے
لیکن اس کے باوجود اس کی خوبصورتی دنیا بھر کے لوگوں کو اپنے طرف متوجہ کرنے میں مقناطیسی کشش کی طرح کام کرتی ہے
وادی نیلم کا کوئی باشندہ جب پنجاب یا کسی دور دراز علاقہ میں اپنا تعارف کراتا ہے تو لوگ اسے ایسے تکنے لگتے ہیں جیسے وہ اصحاب کہف والوں میں سے ہو
میرے ساتھ کئی مرتبہ ایسا ہوا میں جب ساہیوال میں کسی کام سے بینک وغیرہ گیا میرے شناختی کارڈ پر لکھا *وادی نیلم* مجھے لمبی قطاروں میں کھڑا ہونے سے بچانے میں میرے لئے انتہائی مفید ثابت ہوا
لیکن توجہ طلب بات یہ ہے کہ ہمارے علاقے کی اصل خوبصورتی کن چیزوں میں ہے اور یہ خوبصورتی کیسے برقرار رہ سکتی ہے
اس میں کوئی شک نہیں وادی نیلم کی کی خوبصورتی دلکشی اور خوشگوار فضاء میں ہمارے خوبصورت نایاب اور گھنے جنگلات کا ننانوے فیصد کردار ہے
اگر یوں کہا جائے تو بےجا نہ ہوگا کہ وادی نیلم کی اصل خوبصورتی یہاں کے جنگلات پر ہی منحصر ہے
ہمارے جنگلات نہ صرف دنیا کے بہترین جنگلات میں سے ہیں بالکہ ہمارے جنگلات میں ایسی نایاب چیزیں شامل ہیں جو دنیا میں کہیں اور نہیں پائی جاتی
جنگلات نے نہ صرف وادی نیلم کی خوبصورتی کو برقرار رکھا ہے بالکہ یہاں کی فضا کو ایسی تازگی بخشی ہے کہ سو سالہ بوڑھا بھی یہاں کی خوشگوار فضا میں اپنے آپ کو جوان محسوس کرتا ہے
وادی نیلم میں جون جولائی جیسے سخت گرمی کے مہینوں میں سردری محسوس ہونا قدرت کا ایک خاص کرشمہ ہے اور اس کرشمہ میں اھم کردار یہاں کے جنگلات کا ہے جو قدرتی ائیر کنڈیشن سے ساری وادی میں خوشگوار ٹھنڈی ہواؤں کو بکھیرتے ہیں
وادی نیلم پہاڑوں اور جنگلات کے مجموعے پر مشتمل ایک خوبصورت سلسلہ ہے یہاں کے پہاڑ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں لیکن اگر ان پہاڑوں کو جنگلات نے مزین کرنے کے ساتھ ساتھ مضبوطی سے نہ تھاما ہوتا بجائے دلکشی کے خودکش بمباد نظر آتے
فی الجملہ وادی نیلم کا حسن یہاں کی فضا, ہوا اور یہاں کی تمام رونقیں جنگلات سے وابسطہ ہیں
بد قسمتی سے اب ہم اپنی وادی کے حسن اور اس کی دلکشی سے آہستہ آہستہ محرومی کے سفر پر گامزن ہو رہے ہیں ہمارے جنگلات اب دن بدن ختم ہو رہے ہیں یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہاں جنگلات ختم ہونے پر نہ صرف علاقہ بے رونق ہوگا بالکہ انسانی زندگی بھی ناممکن ہو کے رہ جائے گی
گزشتہ دھائیوں سے جس طرح بے دریغ جنگلات کی کٹائی ہو رہی ہے اگر یہی رفتار رہی تو عنقریب ہم لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہونگے اور جو ہجرت نہ کر سکیں وہ کوئلہ مظفرآباد مانسہرہ سے خرید کر لے جانے پر مجبور ہونگے ہمارے پہاڑ جن کو جنگلات نے مظبوطی سے تھامے رکھا ہے وہ برفباری اور لینڈ سلائنڈنگ سے زمین بوس ہو جائیں گے اگر ہمارا روڈ بن بھی جاتا ہے جنگلات نہ ہونے کی وجہ سے ہر وقت ہمارا سفر خوف و ہراس میں رہے گا کسی بھی وقت ننگے پہاڑ سلائیڈ ہونا شروع ہو جائیں گے
ان تمام تر حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم سب کو اپنے لئے اپنے آبائی علاقہ کے لئے اپنے اور اپنی آنے والی نسلوں کے لئے فی الفور اور بروقت اقدامات کرنے ہونگے جو جنگلات کو بچانے میں مؤثر ثابت ہوں
ایک تو حکومت وقت کو مجبور کرنا ہوگا کہ وہاں کے محکمہ جنگلات جو کہ صرف ایک کاروباری اور رشوت خور محکمہ کے طور پر جانا جاتا ہے جس میں نچلے طبقہ کے گارڈز بیچارے ایماندار ہونے کے باوجود مجبور اور بے بس ہیں کیونکہ افسر شاہی نظام نے ان سب کو یرغمال بنا کر رکھا ہوا ہے انہیں نہ صرف اپنا پیٹ پالنا پڑتا ہے بالکہ وہاں سیر و تفریح پر آنے والے آفیسرز کی عیاشیاں اور اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں
انہیں مجبور کیا جاتا ہے عوام الناس پر اضافی بوجھ ڈالیں اور بے دریغ جنگلات کی کٹائی کروائیں
ایک تو اس محکمہ کو درست سمت گامزن کرنا ہوگا یہاں بیٹھے رشوت خور چاپلوس اور سفارشی عناصر کا قلع قمع کرنا انتہائی ضروری ہے
اور اس کے بعد عوام الناس کے لئے متبادل کا بندوبست کرنا کیونکہ وادی میں ایسے سردی کی شدت اور دیگر سہولیات کے فقدان کی وجہ سے وہاں کے مکینوں کا بغیر لکڑی کے قطعا گزارہ نہیں خاص طور پر اپر گریس میں برفباری کے سیزن میں بندہ آگ کے بغیر سانس بھی نہیں لے سکتا
ان تمام مجبوریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک تو علاقہ میں حکومتی سطح پر لکڑی کے متبادل کا رواج ڈالا جائے اور جہاں تک ممکن ہو لکڑی کی کٹائی کو کم کر کے اس کے متبادل مفت بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے
اس کے بغیر جنگلات کے قتل عام کو روکنا صرف مشکل ہی نہیں ناممکن ہے
اس کی دیگر کئی صورتیں جو ممکنات میں سے ہیں
ایک تو مفت بجلی اور ہر علاقہ میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کم سے کم کھانے پکانے کے لئے لکڑی کا استعمال ختم ہو
مٹی کے تیل والے چولہے متعارف کرائے جائیں اور تیل کی مفت یا آدھے نرخوں میں فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ حکومتی سطح پر اس کے استعمال کو فروغ دیا جائے
وادی میں اس طرز کے مکانات تعمیر کرائے جائیں جن میں بجلی گیس سے بھی حرارت ممکن ہو
وادی میں پھلدار باغات کو فروغ دینے میں حکومت مؤثر حکمت عملی اپنائے عوام میں ایسا شعور پیدا کرے کہ لوگ اپنی فصل میں بھی باغات لگانا شروع کریں
اس طرح کی مخلتف مؤثر حمکت عملی اپنانا فی الفور بلا تاخیر انتہائی اھمیت کی حامل ہیں نیلم کے غیور باشعور نوجوانوں نے روڈ کے ساتھ جنگلات بچاؤ مہم کا جس خوش اصلوبی سے آغاز کیا ہے قابل تعریف ہے
یقینا جنگلات سے ہی وادی نیلم کی عوام کا روشن اور درخشاں مستقبل وابسطہ ہے






اللہ ھم سب کا حامی و ناصر ہو


سید فواد حبیب شاه
Don't Miss
© all rights reserved
made with by Sajid Sarwar Sajid